پرویزالٰہی تحریک انصاف چھوڑنے پر راضی ہیں ، چودھری شافع حسین

مسلم لیگ قاف کے رہنما چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ چودھری پرویزالٰہی تحریک انصاف چھوڑکرق لیگ میں واپس آنے پرراضی ہیں ، مگرمونس الٰہی تیار نہیں ہیں ۔

سما کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری چودھری شافع نے کہا کہ چودھری شجاعت پرویزالٰہی سے جیل میں تین ملاقاتیں کر چکے ہیں ، تیسری ملاقات میں کافی چیزیں تبدیل ہو گئیں ۔ چودھری پرویزالٰہی تحریک انصاف چھوڑنے پرراضی ہیں ، مگرمونس الٰہی تیار نہیں ہیں ۔

اس سے قبل لاہور میں چودھری سروراورچودھری شافع نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کا وقت قریب آ رہا ہے، پنجاب میں اپنے امیدواروں سے رابطے اور ملاقاتیں جاری ہیں ،ہمارے امیدوار عوامی مقبولیت کے ساتھ ایماندار اور صاف لوگ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا زراعت کی بحالی کا پروگرام انتہائی شاندار ہے، رہائشی کالونیاں زرعی زمین کی بجائے بنجر زمین پر بننی چاہئیں،زراعت کے حوالے سے ہماری جماعت کا بھی واضح موقف ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندم اور دیگر فصلوں کے بیجوں پر تحقیقات کا کام پنجاب میں رکا ہوا ہے،بھارت اس معاملے میں ہمارے سے کہیں زیادہ آگے ہے۔

چودھری شافع حسین نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ایک قسط ابھی ملنے جا رہی ہے،آئی ایم ایف پاکستان کے مسائل کا حل نہیں ہے،تاہم حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں کمی ہو گی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/dJCeIwb

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...