غیرقانونی طریقوں سےاسرائیل جانیوالے ملزمان کے معاملےمیں اہم پیشرفت

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) کی تحقیقات کے دوران پاکستان سےغیر قانونی طریقوں سےاسرائیل جانیوالےملزمان کے معاملےمیں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

ایف آئی اے میرپورخاص کے کیس میں ملزمان کی ٹریول ہسٹری حاصل کرلی گئی ، جی پی او میرپورخاص کے مطابق ملزمان نےاسرائیل سے ایک کروڑتیرہ لاکھ روپے کی ایک سوآٹھ ٹرانزیکشنزکیں ۔

ملزمان کے سفرسےمتعلق ریکارڈ کیلئے پی آئی اے،ایمریٹس، قطرائر، اتحادائرویز اورجاری ممکنہ ویزوں کےریکارڈکی فراہمی کیلئے وزارت خارجہ کوخط ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق اسرائیل سےآنیوالی رقوم وصولی سےمتعلق افرادکوبھی تحقیقات کیلئےطلب کیاگیا ، نامزدملزمان کےعلاوہ کچھ رشتہ داروں نےبھی اسرائیل کادورہ کیا۔ان افرادکی ٹریول ہسٹری کیلئےانکا ڈیٹا آئی بی ایم ایس کوفراہم کردیاگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لین دین سےمتعلق ریکارڈحاصل کرنےکیلئےجی پی اوحیدرآباد اورمیرپورخاص سےبھی رابطہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گرفتارملزمان اس وقت جوڈیشل ریمانڈپرسینٹرل جیل میرپورخاص میں ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/sp75LXk

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...