ائندہ دو روز کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی

ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ دو روز کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے، موسلا دھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی ، اٹک، گوجرانوالہ ،لاہور ، سیالکوٹ، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، اوکاڑہ، کوہاٹ، پشاور، بنوں ، کرک اورڈی آئی خان کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈ نگ جبکہ مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواکے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

اس دوران موسلادھاربارش کے باعث کشمیر، ڈیرہ غازی خان، کوہلو، سبی، بارکھان، ژوب ، لورالائی، قلعہ سیف اللہ اورموسٰی خیل کے پہاڑی علاقوں اور ملحقہ مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Lglujq1

No comments:

Post a Comment

Main Post

California asks US government for billions in fire relief funds

Governor Gavin Newsom said the requested funds will help in immediate and long-term recovery work. from BBC News https://ift.tt/Gr2hMkX