امریکہ اور پاکستان تجارتی تعاون بڑھانے کےخواہاں

پاکستان اور امریکہ ایک دوسرے کے ساتھ تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعلقات کی مضبوطی کی خواہاں ہیں۔

امریکہ کے 247 ویں قومی دن کے موقع پر امریکی سفارتخانے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکہ اور اس کے عوام کو قومی دن کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، امریکہ مساوات اور انصاف کے اصولوں پر قائم ہے، پاک امریکہ 75 سالہ دوستانہ تعلقات میں نشیب و فراز رہے ہیں لیکن اب امریکہ کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا ہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان اورامریکہ نے ملکر کام کیا، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 80ہزار پاکستانیوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی۔ بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا لیکن اس کے باوجود دہشت گردی کیخلاف ہمارا عزم موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ زراعت ، انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں،پاکستان کی بڑی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے،ان کی صلاحیتوں سے انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں استفادہ کیا جا سکتا ہے، گزشتہ سال پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے تباہ کن سیلاب آیا جس سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے،اس مشکل وقت پر امریکہ نے ہماری بڑی مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ ماضی میں غلط فہمیوں کے باعث پاک امریکہ تعلقات متاثر ہوئے لیکن موجودہ حکومت کی سنجیدہ کوششوں کے باعث دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بحال کیا گیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاک امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے اور ان تعلقات کو بلندیوں تک لے جائیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکہ کا اعلیٰ سطحی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، ہم پاکستان کے ساتھ تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم کرنےکے خواہاں ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/TUH69eV

No comments:

Post a Comment

Main Post

Fake vintage wine gang busted in France and Italy, police say

The group is alleged to have made fake labels from famous French vineyards, using them to sell cheap wine. from BBC News https://ift.tt/4s...