میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر ابائی علاقوں میں سپرد خاک

ارض پاک پر امن دشمنوں کا خاتمے کے دوران فرض پر قربان ہونے والے دو جوانوں کو آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی کی نماز جنازہ تربت گریزن اور انکے آبائی علاقوں میں ادا کردی گئی۔

بیان کے مطابق دونوں شہداء کی پورے فوجی اعزازات کے ساتھ تدفین کی گئی۔ نماز جنازہ میں پاک فوج کے اعلیٰ حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج ہر قیمت پر مادروطن کا دفاع یقینی بنائے گی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Xy7IRSQ

No comments:

Post a Comment

Main Post

'I witnessed Maradona's Hand of God' - a goal still talked about 40 years on

One BBC journalist's first football game had one of the sport's most controversial moments and also one of the most celebrated. fr...