سینیٹ نے سرمایہ کاری بورڈ ترمیمی بل منظورکرلیا

سینیٹ نے سرمایہ کاری بورڈ ترمیمی بل منظورکرلیا، جس کےمطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل قائم کی جائےگی۔

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا ، جس میں سرمایہ کاری بورڈ ترمیمی بل منظورکرلیا گیا ، جس کےمطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل قائم کی جائےگی اور جس کاسربراہ وزیراعظم ہوگا۔

ترمیمی بل کے مطابق یہ کونسل سرمایہ کاری اورنجکاری میں سہولت فراہم کرےگی، اور ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دے گی، اور وفاقی اورصوبائی حکومتیں دیگرشعبوں،صنعت اوردیگرمنصوبوں کوشامل کریں گی ۔

ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ کونسل جی سی سی اوردیگر ممالک کےساتھ تعاون کیلئےسنگل ونڈو کےطورپرکام کرےگی،کمرشل مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ داروں کے ساتھ لین دین اورمعاہدے کرےگی۔

بل کے مطابق ایس آئی ایف سی حکومتوں اورکارپوریٹ اداروں کےساتھ کمرشل معاہدے کرےگی، جبکہ وفاقی حکومت کونسل کی سفارش پرریگولیٹری ضروریات پررعایت اوراستثنی دےسکےگی۔

منظور کیے ترمیمی بل کے مطابق ایس آئی ایف سی کیخلاف کوئی مقدمہ اورقانونی کارروائی نہیں ہوسکےگی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Zx04ALR

No comments:

Post a Comment

Main Post

Gaza parents desperate as children face starvation under Israeli blockade

The BBC's Fergal Keane reports on the rise of malnutrition in Gaza's children. from BBC News https://ift.tt/QTuj9DV