مذاکرات کامیاب ،حکومت اورپیٹرولیم ڈیلرزمیں مارجن بڑھانے پراتفاق

حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز میں مارجن بڑھانے پر اتفاق ہوگیا، جس کے مطابق مارجن میں اضافہ ایک ہی دفعہ کی بجائے ہر پندرہ دن بعد چار مراحل میں 41 پیسے کے حساب ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز اورحکومت میں سات گھنٹے طول کامیاب مذاکرات کے بعد مارجن بڑھانے پر اتفاق کر لیاگیا۔

باخبر ذرائع کے مطابق مذاکرات کی کامیابی کے بعد تحریری معاہدہ تیار کر لیا گیا ہے،جس پر وزارت پیٹرولیم ،اووگرا ،اور ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما دستخط کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزارت پیٹرولیم نے مصنوعات پر مارجن میں 1.64 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے،پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے کئی گھنٹے انکار کے بعد بالآخر مارجن میں اضافہ ایک ہی دفعہ کی بجائے ہر پندرہ دن بعد چار مراحل میں ملے گا،مارجن میں اضافہ ہر 15 دن میں 41 پیسے کے حساب سے کیا جائے گا۔

پیٹرولیم ڈیلرز ذرائع کے مطابق مکمل تجویز شُدہ اضافہ دو ماہ میں ملے گا۔اس وقت ڈیلرز کا فی لیٹر مارجن 6 روپے ہےجو دو ماہ میں بڑھکر 7.64 روپے فی لیٹر ہوجائے گاکراچی۔پیٹرولیم ڈیلرز مصنوعات پر فی لیٹر مارجن 11 روپے کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/32D9Ps4

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...