پاکستان روس سے بارہ لاکھ ٹن تیل خریدنے کا خواہشمندہے، مصدق ملک

وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان روس سے سالانہ بارہ لاکھ ٹن تیل خریدنے کا خواہشمند ہے۔

صحافیوں سےغیررسمی گفتگو میں مصدق ملک نے کہا کہ بتایا روس سے ہرماہ ایک لاکھ ٹن تیل خریدنے کی ڈیل ہو رہی ہے اوراس سلسلے میں معاملات طے پا چکے ہیں۔

وزیر پٹرولیم نے کہا کہ پاکستان24 جولائی کوآذربائیجان کیساتھ ایل این جی کارگو کا معاہدہ کرنے جارہاہے اورسعودیہ کیساتھ ریفائنری کےحوالےسےڈیل کررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے ذیادہ 1500ایم ایم سی ایف ڈی گیس فرٹیلائزرکھاجاتے ہیں، فرٹیلائزر سیکٹرزکےسستی گیس کےمعاہدوں کی میعاد ختم ہورہی ہے فرٹیلائزرزکوگیس فراہم کرنےکےنئےمعاہدے نئی شرائط پر ہوں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ صنعتوں کوسستی ایل این جی فراہم کرنے کی نئی پالیسی متعارف کرارہے ہیں،اور اس کیلئے صنعتکاروں سے ملاقات کا شیڈول طے پاگیا ہے،ملک میں پیڑول اور ڈیزل کی بڑے ہ پیمانے پراسمگلنگ جاری ہے، جس سےپاکستان کو اسمگلنگ سے 120 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کے روس سےتیل خریدنے پرامریکاکوکوئی تحفظات نہیں ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/S3jLlim

No comments:

Post a Comment

Main Post

Fake vintage wine gang busted in France and Italy, police say

The group is alleged to have made fake labels from famous French vineyards, using them to sell cheap wine. from BBC News https://ift.tt/4s...