بلوچستان، ہرنائی میں تودہ گرنے سےایک کان کن جاں بحق

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں تودہ گرنے کے باعث ایک کان کن جاں بحق ہو گیا ۔

لیویز کے مطابق واقعہ شاہرگ میں واقع پی ایم ڈی سی کوئل مائنز ایریا میں پیش آیا جہاں کانکنی کے دوران ایک تودہ گر گیا ، ملبے تلے دب کر ایک کان کن فضل الرحمان جاں بحق ہوگیا ۔

کان کنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مرنے والے کان کن کی لاش کان سے نکال کر رول ہیلتھ سنٹر شاہرگ منتقل کی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/LWHhpIN

No comments:

Post a Comment

Main Post

Taliban releases detained US citizen Faye Hall

The US's former envoy to Kabul said that Ms Hall is now in the care of Qatari officials and would "soon be heading home". fr...