پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی اج سے شروع ہوگی

پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی(آج )2 جولائی سے شروع ہو گی، جدہ ایئرپورٹ سے پہلی تین حج پروازوں کے ذریعے693 حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے۔

ترجمان مذہبی امور کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق پہلی حج پروازیں جدہ سے کراچی، فیصل آباد اور اسلام آباد پہنچیں گی۔

ترجمان نے کہا کہ جدہ سے حج فلائٹ آپریشن20 جولائی تک جاری رہے گا۔ حجاج کرام کی مکہ سے مدینہ روانگی کا آغاز5 جولائی سے ہو گا،38 ہزار حجاج کرام کو مدینہ منورہ بھجوایا جائے گا۔

ترجمان مذہبی امور نے کہا کہ مدینہ منورہ سے آخری حج پرواز 2 اگست کو وطن واپس پہنچے گی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/MCfTGaD

No comments:

Post a Comment

Main Post

Watch: What to expect from the UN General Assembly

The BBC’s Sarah Smith outlines which world leaders Trump is set to meet and the key topics expected on the agenda. from BBC News https://i...