ورلڈ کپ کیلئے بھارت جانا ہےیا نہیں پی سی بی نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بھارت جانے کےمعاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈنے حکومت کو خط لکھ دیا ۔

باخبرذرائع کے مطابق پی سی بی نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے تعاون سے پیٹرن وزیر اعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ورلڈ کپ بھارت میں ہو رہا ہے اس حوالے سے بتایا جائے کہ شرکت کرنی ہے یا نہیں ؟

خط میں یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ روانگی کے فیصلے سے قبل اگر وفد بھارت بھیجنا ہے تو اس کا بھی فیصلہ کر لیا جائے اور کن کن وینیوز پر کھیلنا ہے اس حوالے سے بھی ہدایت جاری کی جائے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے خط کے ساتھ تمام وینیوز کی فہرست بھی حکومت کو بھیجی ہے ،اور خط میں وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو بھی کاپی کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہبازشریف کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ 2016 میں بھی بھارت روانگی سے قبل ایک وفد بھارت گیا تھا اور وفد بھیجنے کے حوالے سے سے پی سی بی معاونت کے لیے تیار ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/E1D6JYB

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...