7 سال بعد بلوچستان سپورٹس بورڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر گھر پہنچ گئے

7 سال قبل لاپتہ ہونے والے بلوچستان سپورٹس بورڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید نعیم اختر کراچی میں اپنی بہن کے گھر پہنچ گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق بلوچستان سپورٹس بورڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید نعیم اختر سات سال قبل جولائی 2016میں اپنی بیٹی، جس کا کراچی میڈیکل کالج میں داخلہ ہوا تھا، کے ہمراہ کوچ میں کراچی جا رہے تھے حب میں نامعلوم افراد نے انہیں کوچ سے اتار کر اپنے ساتھ لے گئے تھے جبکہ بیٹی کو حب پولیس نے کراچی پہنچایا تھا۔

خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ سید نعیم اختر گزشتہ روز کراچی میں اپنی بہن کے گھر پہنچ گئے ان کے کپڑے اور چپل پھٹے ہوئے تھے ان کے گھر پہنچنے خبر ملتے ہی خاندان میں خوشی کی لہر دوڈ گئی ۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/SbvJ7TX

No comments:

Post a Comment

Main Post

Indonesia volcano eruption creates huge column of ash

Mount Marapi erupted on Thursday, sending a column of ash towering into the sky. from BBC News https://ift.tt/nD7NTAy