شانگلہ : جیپ کھائی میں گرنے سے خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

شانگلہ میں جیپ کھائی میں گرنے سے خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی جیپ بشام سے پونیال جا رہی تھی، ڈرائیور نسیم خان سے جیپ بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔

سماء کو موصول اطلاعات کے مطابق جیپ میں آٹھ افراد سوار تھے جن میں سے 2 خواتین سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں، جنہیں فوری طور پر امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری طرف خوفناک حادثے میں جاں بحق ہونے افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال الپورئی منتقل کر دیا گیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/R9ZFT3Y

No comments:

Post a Comment

Main Post

Deborra-Lee Furness describes 'betrayal' amid Hugh Jackman divorce

The couple filed for divorce this month after announcing their separation in September 2023. from BBC News https://ift.tt/2FOTiuZ