دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ اینڈرائیڈ 4.4 کِٹ کیٹ کیلئے پلے سروسز سپورٹ ختم کر دے گی۔
کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اینڈرائیڈ کا یہ ورژن اکتوبر 2013میں متعارف کرایا گیا تھا، اور اب کِٹ کیٹ ورژن استعمال کرنے والی فعال ڈیوائسز 1 فی صد سے بھی کم ہے، اس لیے کمپنی مستقبل میں گوگل پلے سروسز کی اپ ڈیٹس میں کِٹ کیٹ کو سپورٹ نہیں کرے گی۔
گوگل کے مطابق پلے سروسز بالخصوص اے پی آئی لیول 19 اور 20 کے لیے سپورٹ ختم کر رہی ہے، جس میں اے پی آئی 20 خصوصی طور پر اینڈرائیڈ ویئر کی ابتدائی ریلیز کے لیے مختص تھا۔
یاد رہے کہ آخری بار گوگل کی جانب سے 2021 میں اینڈرائیڈ جیلی بِین 4.3-4.1(اے پی آئی لیول 16-18) کی پلے سروسز سپورٹ ختم کی گئی تھی اور اس کے بعد اینڈرائیڈ 4 کے تمام ورژن باقاعدہ طور پر بند کیے جاچکے ہیں۔
گوگل نے وضاحت میں کہا تھا کہ سالوں تک جاری رہنے والی سپورٹ کے لیے زیادہ تعداد میں ڈیویلپرز اور خصوصی ہینڈلنگ کے طالب نئے فیچرز پر کیو اے کے زیادہ مقدار میں وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/DZE5C8m
No comments:
Post a Comment