کشتی حادثہپاکستانی سفارتخانہ یونان نے 15پاکستانیوں کی موت کی تصدیق کردی

یونان میں پاکستانی سفارتخانے نے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کر تے ہوئے 15پاکستانیوں کی موت کی تصدیق کردی۔

ایتھنز میں پاکستانی سفارت خانے نے ٹوئٹر پر پندرہ پاکستانیوں کے نام جاری کئے ہیں۔جو یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے۔فہرست کے مطابق چھ افراد کا تعلق گجرات ،چار کا گوجرانوالہ ،ایک کا شیخورپوہ ،منڈی بہاالدین ،وہاڑی ،میرپورآزاد کشمیر اورراولپنڈی سےہے،تمام افراد کے شناختی کارڈ نمبر بھی جاری کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :۔ کشتی حادثہ، کشمیریوں سمیت 298 پاکستانی جاں بحق ہوئے، برطانوی میڈیا

یونان میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایتھز میں یونانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔۔۔ تاکہ میتیوں کو جلد ازجلد پاکستان لانے کے انتظامات کئے جاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں :۔ یونان کشتی حادثہ؛ پاکستانیوں کی اموات پر آج ملک بھر میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے

واضح رہے کہ یونان میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ چودہ جون کو پیش آیا تھا۔جس میں پاکستانیوں سمیت ساڑھے سات سو کے قریب افراد موجود تھے۔امدادی ٹیموں نے بیاسی افراد کی لاشوں کو نکالا اورسو سے زائد افراد کو زندہ بچایا گیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/OpmFK7T

No comments:

Post a Comment

Main Post

California asks US government for billions in fire relief funds

Governor Gavin Newsom said the requested funds will help in immediate and long-term recovery work. from BBC News https://ift.tt/Gr2hMkX