ایکنک نے1220 ارب روپے کے آٹھ بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

چند دنوں کی مہمان موجودہ اسمبلی کی مدت ختم ہونے سے پہلے دھڑادھڑ ترقیاتی منصوبے منظور کیے جارہے ہیں۔ ایکنک نے بارہ سو بیس ارب روپے کے آٹھ بڑے ترقیاتی منصوبوں کو گرین سگنل دے دیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت ایکنک کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں 1200 میگاواٹ کے حامل چشمہ نیوکلیئرپاورپراجیکٹ یونٹ 5 منصوبہ سمیت اہم منصوبوں کی منظوری دیدی۔

اجلاس میں راولپنڈی سے کہوٹہ تک 28.4 کلومیٹرطویل سڑک کو دورویہ کرنے بشمول سہالہ ریلوے پاس پر4 لین پل کی تعمیر کے ضمن میں وزارت مواصلات کے منصوبہ کی منظوری دی گئی، اس منصوبہ پر23545.021 ملین روپے کی لاگت آئیگی ، وفاقی اورصوبائی حکومت 50, 50 کی بنیادپراس کیلئے فنڈز فراہم کریں گے جبکہ این ایچ اے اس منصوبہ کومکمل کرے گی۔

اجلاس میں وزارت دفاعی پیداوارکے کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کے انفراسٹرکچر منصوبہ کی بھی منظوری دی گئی، اس منصوبہ کی نظرثانی شدہ لاگت 10689.807 ملین روپے ہے جس میں 4934.56 ملین روپے کی غیرملکی معاونت شامل ہے۔

اجلاس میں 45 کلومیٹر طویل عبدالخیل، داخی۔کلرکوٹ سڑک کی تعمیرکی منظوری دی گئی، اس منصوبہ پر14257.29 ملین روپے کی لاگت آئیگی، یہ منصوبہ این ایچ اے مکمل کرے گا۔وفاق اورخیبرپختونخوا کی حکومت 50 فیصدکی شرح سے فنڈز فراہم کریں گے۔وزارت آبی وسائل کے ضلع خاران میں گورکھ سٹوریج ڈیم منصوبہ کی منظوری دی گئی، اس منصوبہ پر27753.76 ملین روپے کی لاگت آئیگی۔

اجلاس میں ضلع نصیرآبادمیں پٹ فیڈرکینال سسٹم کی ری ماڈلنگ منصوبہ کی منظوری بھی دی گئی، اس منصوبہ پر61793.36 ملین روپے کی لاگت آئیگی، وفاق اورصوبہ 50فیصد کی شرح سے فنڈز فراہم کریں گے۔

اجلاس میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چشمہ نیوکلیئر پاور پراجیکٹ یونٹ 5 منصوبہ کی منظوری بھی دی گئی، اس منصوبہ پر1,047,988.84 ملین روپے کی لاگت آئیگی، منصوبہ کیلئے 187,098.9 کی غیرملکی اور 820,742.99 ملین روپے چینی قرضہ حاصل کیا جائیگا۔منصوبہ کے تحت میانوالی میں 1200میگاوات کو نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیرکیا جائیگا۔

اجلا س میں حکومت سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سکولوں کی تعمیرنواوربحالی کے منصوبہ کی منظوری بھی دی گئی جس پر12,338.294 ملین روپے کی لاگت آئیگی۔

اجلاس میں پلاننگ کمیشن کے انویسٹمنٹ پراجیکٹ فنانسنگ کمپونینٹ پاکستان ریزیز ریونیو پراجیکٹ کی منظوری بھی دی گئی،اس منصوبہ پر 21,518.677 ملین روپے کی لاگت آئیگی۔ عالمی بینک اس منصوبہ کیلئے 80ملین ڈالرکا قرضہ فراہم کرے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/49ESAsy

No comments:

Post a Comment

Main Post

Abductions spark fears of a return to Kenya's dark past

"I was scared he had come to beat me or finish me off," a government critic tells the BBC about his ordeal. from BBC News https:...