بلاول بھٹو نے بغداد میں نئے پاکستانی سفارتخانے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےعراقی دارالحکومت بغداد میں نئے پاکستانی سفارت خانے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

بلاول بھٹو زرداری عراق کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں، سفارتحانے کاسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں عراقی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ فواد حسین بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے جبکہ عراق میں پاکستانی سفیر احمد امجد علی اور پاکستان میں عراقی سفیر حامد عباس لفتا بھی تقریب میں شریک تھے ۔

اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بغداد میں پاکستان ایمبیسی کمپلیکس کی تعمیر انتہائی خوش آئند ہے، سفارتخانہ عراق اور پاکستان کے عوام، تاجر برادری سمیت تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے معاون ہو گا۔

اس سے پہلےوزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراق کی اسلامی سپریم کونسل کے سربراہ حمام حمودی سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اورعراق کے درمیان تعلقات اورباہمی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اورعراق کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پربھی تبادلہ خیال ہوا۔

بلاول بھٹو زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور عراق مذہب اور روایات کے بندھن میں بندھے بہترین دوست ممالک ہیں

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نےعراق کے وزیرداخلہ عبدلامیرال شماری کے ساتھ بھی ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے تمام امور زیر غور آئے۔

وزیرخارجہ اور عراقی وزیر داخلہ نے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان رابطوں کے فروغ کیلئے تعاون بڑھانے پراتفاق کیا۔ ملاقات میں پاکستانی زائرین کو ویزہ اور تجارت میں سہولت سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/mp7FJhv

No comments:

Post a Comment

Main Post

Illegal trade booms in South Africa's 'super-strange looking' plants

A biodiversity hotspot has become the stomping ground of poachers. from BBC News https://ift.tt/TSgOfGk