وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف فوجی عدالت کے ذریعے کیس چلانے کا آپشن موجود ہے، عدلیہ کا کردار یہ ہے کہ کیس ہی ختم کر دیا جاتا ہے۔
سما کےپروگرام ریڈلائن ودطلعت میں گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ معیشت کے ساتھ الیکشن میں جانا نون لیگ کے لیے خطرہ مول لینے کے مترادف ہو گا ، بس دعا ہی کی جا سکتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہروں میں سول اور عسکری تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف فوجی عدالت کے ذریعے کیس چلانے کا آپشن موجود ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ جو لوگ کھڑے کیے گئے ان کا کوئی سیاسی بیگ رائونڈ نہیں تھا،یہ لوگ سوداگر ہیں، آج ایک جماعت میں تو کل کسی اور جماعت میں ہونگے، اس نے لوگوں کے بچوں کو بلی چڑھا دیا۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے جناح ہائوس حملے میں پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی بریت پر کہا کہ عدلیہ کا کردار یہ ہے کہ کیس ہی ختم کردیا جاتا ہے۔
اس سے پہلے پارلیمنٹ ہائوس میں سماء سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دفاعی بجٹ ابھی تک حتمی نہیں ہوا، آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ پر مشاورت جاری ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ تمام شعبوں میں بچت پالیسی اپنائی جائے گی،بجٹ میں مہنگائی سےمتاثرہ عوام کوٹارگٹڈ سسبڈی دینےکی کوشش کررہےہیں۔**
from Samaa - Latest News https://ift.tt/dF43bGB
No comments:
Post a Comment