تمام ملازمین کو جون کی مکمل تنخواہ، پنشن 23 جون کو دی جائے گی، محکمہ خزانہ سندھ
ملک میں تاریخی مہنگائی کے درمیان سرکاری ملازمین کی سہولت کے لیے سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کی جون کی تنخواہیں عید الاضحیٰ سے قبل جاری کرنے کا اعلان کیا، جو کہ اس ماہ کی 29 تاریخ کو ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت کے ماتحت کام کرنے والے تمام ملازمین کو جون کے مہینے کی مکمل تنخواہ الاؤنسز اور پنشن 23 جون کو دی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ خزانہ نے سندھ حکومت کے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام محکموں کو ملازمین کی تنخواہیں یکم جولائی کی بجائے 23 جون کو جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں ذی الحج کا چاند 19 جون (پیر) کو نظر آ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش 18 جون کو رات 9 بجکر 37 منٹ پر ہوگی جو 19 جون کو نظر آسکتی ہے۔ چنانچہ پہلی ذوالحج 20 جون (منگل) کو ہوگی اور عید الاضحیٰ 29 جون (جمعرات) کو منائی جائے گی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہر اسلامی مہینے کی 29 تاریخ کو ہوتا ہے اور چاند نظر آنے کے بعد اعلان کرتا ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان عید الاضحی کا سالانہ تہوار روایتی اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہیں۔
عید میں بھیڑ، بکری، گائے اور اونٹ ذبح کرنا شامل ہے جو کہ مکہ مکرمہ میں حج کے اختتام پر اور حضرت ابراہیم (ع) کی اپنے بیٹے اسماعیل کو اللہ کے حکم پر قربان کرنے کی تیاری کی یاد میں ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/5ud7kXg
No comments:
Post a Comment