لیہ اراضی کیس چیئرمین پی ٹی ائی بہن اور بہنوئی سمیت کل دوبارہ طلب

چیئرمین پی ٹی آئی کو مسلسل عدم پیشی پراینٹی کرپشن نے دوبارہ طلب کرلیا،عدم پیشی کی صورت میں یکطرفہ کارروائی کا فیصلہ کرلیاگیاہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے لیہ اراضی کیس میںمسلسل عدم پیشی پر چیئرمین پی ٹی آئی کودوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کردیئے،اس کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کوکل 22 جون تیسری مرتبہ طلب کیا گیاہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم پیشی پراینٹی کرپشن نےان کے خلاف یکطرفہ کارروائی کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش ہونے کے لئے آخری وارننگ دی ہے،طلبی کا نوٹس زمان پارک رہائش گاہ پرچسپاں کر دیا ہے،عدم پیشی پر چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف یکطرفہ کارروائی ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ یڈووکیٹ علی اعجاز نے زمان پارک میں اینٹی کرپشن کا طلبی کا نوٹس وصول کیا،سابق وزیراعظم کی بہن اوربہنوئی کو بھی اینٹی کرپشن ڈی جی خان میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ۔

ترجمان کے مطابق سابق وزیراعظم کے اراضی سکینڈل میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں، انہوں نے اراضی کےغیرقانونی انتقال کے لیے ریونیو افسران پر بنی گالا سے دباؤ ڈالا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/kx7JzcO

No comments:

Post a Comment

Main Post

California asks US government for billions in fire relief funds

Governor Gavin Newsom said the requested funds will help in immediate and long-term recovery work. from BBC News https://ift.tt/Gr2hMkX