پاکستان اوربرادراسلامی ملک عراق مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے پُرعزم ہیں۔
عراق میں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان،عراق کے درمیان تجارتی اوراقتصادی تعاون بڑھانے کےمواقع ہیں،ہمیں دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کوشراکت داری میں بدلناہوگا،عراقی قیادت سے مختلف شعبوں میں تعاون کےفروغ پربات چیت ہوئی ۔
انہوں نے کہا کہ عراق پاکستان کے انسانی وسائل سے فائدہ اُٹھاسکتاہے،دونوں ملکوں میں زراعت،آبی وسائل کےشعبوں میں بھی تعاون کےمواقع ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ عراقی حکام نےنجف میں قونصلیٹ کھولنےپراتفاق کیاہے،،اور زائرین کی سہولت کیلئےمفاہمت کی یادداشت پربات چیت جاری ہے۔
وزیرخارجہ دونوں ممالک کی تاجربرادری کیلئے آسان ویزا رجیم پربھی بات چیت ہوئی ،عراق سے پاکستان رقوم کی منتقلی میں حائل رکاوٹوں کودور کررہےہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عراق کیساتھ آئی ٹی،غذائی تحفظ،توانائی،تعمیرات اوردواسازی میں سرمایہ کاری بڑھاناچاہتےہیں، جبکہ دفاعی پیداواراورمواصلاتی رابطوں کوفروغ دینابھی وقت کی ضرورت ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/PGhLZJy
No comments:
Post a Comment