وزیراعظم کاایران اور اذربائیجان کے صدور کو ٹیلی فون عید کی مبارکباد دی

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ایران اور آذربائیجان کے صدور کو ٹیلی فون کیا اور عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی ۔

وزیراعظم نے ایران کی قیادت اور عوام کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ، ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے پاکستان کی قیادت اور عوام کو عید کی جوابی مبارکباد دی اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ دونوں قائدین نے برادر ہمسایہ ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنمائوں نے سرحد پر مارکیٹس کے قیام کو دوطرفہ معاشی وتجارتی تعاون کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا۔ایران کے صدر نے ٹیلی فون کرنے اور عید کی مبارکباد پر وزیر اعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کو بھی ٹیلی فون کیا اور عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا ۔ وزیراعظم نے آذربائیجان کے عوام اور حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا پیغام دیا ۔ صدر الہام علیوف نے بھی خیرسگالی کے گرمجوش جوابی جذبات کا اظہار کیا ۔

وزیراعظم نے اپنے دورہ آذربائیجان کا حوالہ دیتے ہوئے دوطرفہ تعاون کے عمل کو تیز بنانے کا عزم ظاہرکیا ۔ وزیراعظم نے آذربائیجان سے ایل این جی کی فراہمی کا عمل تیز بنانے کی امید کا بھی اظہار کیا ۔ صدر الہام علیوف نے ٹیلی فون کرنے اور عید کی مبارکباد دینے پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/EJqQA2g

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...