وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر قانونی ٹیم تشکیل دے دی۔
واضح رہے کہ نواز شریف کی پاکستان واپسی کی امیدیں اس وقت بڑھ گئیں جب اتوار کے روز قومی اسمبلی نے قانون میں ترمیم کر کے کسی رکن پارلیمنٹ کی نااہلی کو زیادہ سے زیادہ پانچ سال تک محدود کر دیا، جس سے تاحیات پابندی والے افراد کے لیے عوامی عہدے کے لیے انتخاب لڑنے کی راہ ہموار ہو گئی۔
نواز شریف اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر خان ترین ان لوگوں میں شامل ہوں گے جو اس اقدام سے مستفید ہوں گے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے دونوں سینئر سیاستدانوں کو بالترتیب جون اور دسمبر 2017 میں آئین کے آرٹیکل 62(1)(f) کے تحت نااہل قرار دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق لیگی قائد کی واپسی کے معاملے پر قانونی ٹیم تشکیل کی سربراہی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کریں گے، معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ، عرفان قادر اور قانونی مشیر کمیٹی میں شامل ہوں گے، نواز شریف کے کیسز کی پیروی کرنے والے امجد پرویز اور دیگر وکلا کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔
قانونی رکاوٹیں دور کرنے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم میاں نواز شریف کے عدالتوں میں جاری کیسز کی پیروی کو تیز کرے گی، سابق وزیر اعظم کی نااہلی اور دیگر کیسز کے خاتمے کیلئے کام میں تیزی لائی جائے گی، قانونی ٹیم نواز شریف کی واپسی میں قانونی رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
نواز شریف اور مریم کی دبئی میں بڑی ملاقاتیں، وطن واپسی پر تبادلہ خیال
پاکستان مسلم لیگ نواز قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور کی صاحبزادی مریم نواز نے دبئی میں ساتھیوں کے اہم ملاقات کی، ملاقاتوں کے دوران لیگی قائد کی واپسی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ن لیگ کے ذرائع کے مطابق ایک ملاقات معروف تاجروں سے ہوئی جبکہ ایک ملاقات کے دوران نواز شریف کی پاکستان واپسی پر بھی تبادلہ خیال کیا ، لیگی قائد مستقبل قریب میں جلد پاکستان آنا چاہتے ہیں۔ اسی دوران میاں نواز شریف نے سیاسی لائحہ عمل پر دوستوں سے صلاح مشورے کیے ۔
اس سے قبل مریم نواز اور نواز شریف کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں سابق وزیراعظم کو انتخابی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ لیگی قائد کو بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ میں انتخابی تیاریوں پر بھی آگاہ کیا گیا۔ اسی دوران ایک رپورٹ بھی نواز شریف کو پیش کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب سے کون انتخابی میدان میں اترے گا۔
مریم نواز اپنے قائد اور والد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ن لیگی امیدواروں کی پوزیشن مضبوط ہے۔
دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری بھی دبئی میں لیگی قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے، میٹنگ کے دوران عام انتخابات کی تاریخ، نگراں حکومت کی تشکیل پر غور ہو گا جبکہ ملکی اہم سیاسی معاملات پر پی پی ن لیگ قیادت میں مذاکرات کاامکان ہے۔
دوسری طرف تین بار وزیر اعظم رہنے والی اور مریم - جو پارٹی کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر بھی ہیں - نے مشرق وسطیٰ کے ملک پہنچنے کے بعد دبئی میں اہم افراد سے ملاقات کی۔
خیال رہے کہ نواز شریف ہفتے کی سہ پہر لندن سے دبئی پہنچے جبکہ مریم اپنے بیٹے جنید صفدر اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ لاہور سے اسی وقت پہنچیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف لندن میں موجود ہیں اور جلد ہی پاکستان واپس آئیں گے۔
سابق وزیراعظم اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کی رہائش گاہ پر مقیم ہیں جن کی شادی مریم کی چھوٹی بہن عاصمہ شریف سے ہوئی ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/tkER0Ug
No comments:
Post a Comment