سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی گمشدگی کی تفتیش میں اہم انکشافات ہوئے ہیں، انہوں نے گھر سے جاتے ہوئے سرکاری گاڑی کے بجائے پرائیویٹ گاڑی استعمال کی۔ پولیس اسکواڈ کو بھی ساتھ نہ لے گئے۔
اعظم خان کی گمشدگی کے کیس میں درخواستگزار اور اُن کے بھتیجے سے پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران انکشاف ہوا کہ سابق پرنسپل سیکرٹری غیرملکی فون نمبر استعمال کر رہے تھے۔
وہ گھر سے نکلتے وقت سرکاری گاڑی کے بجائے پرائیویٹ گاڑی لے کر گئے۔ وہ اپنے ساتھ تعینات خیبرپختونخوا کا پولیس اسکواڈ بھی ساتھ لے کر گھر سے نہیں نکلے۔
اعظم خان کے بھتیجے کے مطابق اس سے پہلے بھی وہ متعدد بار گھر سے غائب رہے۔ تفتیش کرنے والے ادارے اعظم خان کے ہرقسم کے دوستوں کی تلاش کررہے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/nXT70Jm
No comments:
Post a Comment