فیصل آباد:ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، ایک ہی نام کی دوخواتین کے غلط آپریشن کرڈالے

فیصل آباد میں نجی اسپتال کا انوکھا کارنامہ، ٹانگ کا آپریشن کروانے آئی خاتون کا پتہ نکال دیا ،جبکہ پتے کا علاج کروانے آئی دوسری مریضہ کی ٹانگ کا آپریشن کر ڈالا ۔

فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد کے نجی اسپتال میں انوکھا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے ڈاکٹروں نے مبینہ طورپرپتے نکلوانے آئی خاتون کی ٹانگ کا آپریشن کرڈالا جبکہ ٹانگ کا آپریشن کروانے آئی دوسری خاتون کا پتہ نکال دیا۔

ورثا کا کہناتھا کہ مریضہ نے ہوش میں ہوتے ہوئے جب ٹانگ پرنشان لگائے توانکو بتایا بھی کہ پتے کا آپریشن کروانے آئے ہیں تو ڈاکٹر نے کہا کہ آپ کوئی چھریاں نہیں ماررہے ہمیں زیادہ پتہ ہے کیا کرنا ہے۔

ایم ایس ڈاکٹر محمد شاہد نے بتایا کہ دونوں مریضوں کے ایک جیسے نام غلطی کا سبب بنے، مزید تفتیش میں حقائق سامنے آجائیں گے۔

نجی اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹرکومعطل کرکے انکوائری کا اغازکردیا گیا، جبکہ متاثرین نے وزیرصحت پنجاب سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/WT4FLRG

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...