بچوں کے غبارے نے بھارتی فوج کی ہوائیاں اڑادیں

بچوں کے گیس والے غبارے نے بھارتی فوج کی ہوائیاں اڑادیں،اربوں کا دفاعی بجٹ رکھنے والا بھارت بچوں کے رنگ برنگےغبارے سے ڈرگیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے کٹھوعہ کی ایک پہاڑی پر پائے گئے پی آئی اے کے جہاز نما غبارے نے اربوں کا دفاعی بجٹ رکھنے والےبھارت ہوائیاں اڑادیں،غبارہ دیکھ کر بھارتی فوج پریشان ہوگئی ،اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

اس دوران بھارتی فوج کی دوڑیں لگ گئی اورایجنسیاں بھی کھوج لگانے پہنچیں،مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا اور ڈرتے ڈرتے غبارے کو پکڑلیا گیا۔

بھارتی فوجیوں نے بچوں کے غبارے کے ساتھ ایسے تصویر بنوائیں کہ جیسے کوئی کسی دہشت گرد کو پکڑ لیا ہو۔

خیال رہے کہ یہ بھارت میں اپنی نوعیت کا چھٹا واقعہ ہے،فروری دوہزارسولہ،مارچ دوہزار اکیس، نومبر دوہزار بائیس، جنوری اور مئی دوہزار تیئس میں بھی بھارت سرکار بچوں کے غبارے پکڑ چکی ہے۔جبکہ کبوتر کو بھی گرفتار کر کے بھارتی فوج پسِ زندان تفتیش کرچکی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/5IwfJhA

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...