شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی جبکہ 2اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں سکیورٹی فورسز نے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیااور 2دہشتگرد زخمی ہوگئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔
جاری بیان کے مطابق شہید ہونے والوں میں نائیک ظہیرعباس اورلانس نائیک معراج الدین شامل ہیں،شہید ظہیر عباس کا تعلق ضلع خوشاب، معراج الدین کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہوا، علاقے میں دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/4aSCezm
No comments:
Post a Comment