باولر کو ایک گیند پر 18 رنز پڑ گئے ویڈیو وائرل

کرکٹ ایک ایساکھیل ہے جس کے چاہنے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے، کرکٹ کے شائقین کیلئے حیران کن خبر آئی ہے، بھارت میں ایک لیگ میچ کے دوران محض ایک گیند پر18 رنز بن گئے جو کہ ریکارڈ بن چکا ہے۔

تامل ناڈو پریمیئر لیگ کا یہ ٹی ٹوئنٹی میچ چیپک سپر گلیز اورسلیم سپارٹنزکے درمیان کھیلا جارہا تھا۔ چیپک سپر گلیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ سپرگلیز کی ٹیم 19 اوورز میں 191 رنز بناچکی تھی۔

سلیم سپارٹنز کے کپتان ابھیشک تنوار نے اننگز کا آخری اوور خود کرانے کا فیصلہ کیا، تاہم ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اوور تامل ناڈو پریمیئر لیگ کے لیے ریکارڈ ساز ثابت ہوگا۔

پانچ گیندیں کرا لینے کے بعدابھیشک آخری گیند پھینکنے کے لیے تیار تھے۔ پانچ بالز پر چیپک سپرگلیز کے بیٹرز آٹھ رنز بناچکے تھے۔اسی دوران انہوں نے بال کرائی جس پر نو بال پر بیٹر کلین بولڈ ہوگئے۔ اس سے اگلی گیند دوبارہ نوبال ثابت ہوئی جسے بیٹر نے باؤنڈری لائن سے باہر پھینک دیا، یوں دو نوبالز پرسکور میں 8 رنز کا اضافہ ہوگیا۔ اسی دوران باؤلر کی ایک اور بدقسمتی یہ ثابت ہوئی کہ تیسری گیند پر بھی پاؤں کریز سے باہر نکل گیا، اس بال پر بیٹرز نے دو رنز بنائے۔

اسی اوورز کے دوران اگلی گیند وائڈ ہوئی اور ایک رنز کا اضافہ ملا، ابھیشک کی آخری بال اگرچہ قانونی ڈلیوری تھی مگر بیٹر نے اس پر بھی چھکا جڑ دیا، یوں تامل ناڈو پریمیئر لیگ میں آخری گیند پر 18 رنز بننے کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

ابھیشیک نے مسلسل نوبالز اور وائیڈ کرانے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہوا کے رخ کی وجہ سے وہ گیند پر کنٹرول نہیں رکھ پائے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/icqbK3B

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...