ملک کے بیشترعلاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان

رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوبی علاقے گرمی کے زیر اثر رہیں گے۔ جنوبی علاقوں میں دس سے تیرہ مئی کے دوران درجہ حرارت میں مزید اضافے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت تین سے پانچ ڈگری معمول سے زیادہ رہے گا۔

بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد میں درجہِ حرارت دو سے تین ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی دن کا درجہ حرارت دو سے تین ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کیلئے مناسب اقدامات کریں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/hL1Qv6R

No comments:

Post a Comment

Main Post

Trump hails 'historic' deal for US to control 65bn barrels of Venezuela's oil

Venezuelan interim president says the unusual agreement will help revive her country's economy. from BBC News https://ift.tt/jDQYI2O