چیئرمین تحریک انصاف کیلئے آج اسلام آباد میں پیشیوں کا دن

چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کیلئے آج اسلام آباد میں پیشیوں کا دن ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پرعمران خان کو نیب راولپنڈی کے دفتر پہنچ کر ایک سو نوے ملین پاؤنڈز کی مبینہ کرپشن کیس شامل تفتیش ہونا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت بھی جائیں گے، جبکہ بائیو میٹرک کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی پیش ہونے کا امکان ہے۔

نیب کی تحقیقاتی ٹیم عمران خان خان سے ایک سو نوے ملین پاؤنڈز کی بحریہ ٹاؤن کے ساتھ مبینہ غیر قانونی سیٹلمنٹ سے متعلق پوچھ گچھ کرے گی ، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی سے تمام فیملی اثاثوں ، بینک کھاتوں اور لین دین کی تفصیلات بھی طلب کر رکھی ہیں ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اُنہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا تھا ۔

اس کے علاوہ اسلام آباد پہنچ کرعمران خان دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت میں بھی پیش ہوں گے ۔جبکہ نئے مقدمات میں نئی ضمانتوں کی دخواستوں کے سلسلے میں بائیو میٹرک کروانے کیلئے عمران خان کے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچنے کا بھی امکان ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/0qGIkYP

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...