عمران خان کے خفیہ ایجنسی کے افسروں پرالزامات برداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے انٹیلی جنس ایجنسی کے افسران کے خلاف بغیر کسی ثبوت کے الزامات برداشت نہیں کرینگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ عمران نیازی کا سیاسی فائدے کی خاطر پاک فوج اور انٹیلی جنس ایجنسی کو معمول کے مطابق بدنام کرنا اور دھمکیاں دینا انتہائی قابل مذمت ہے۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ جنرل فیصل نصیر اور ہماری انٹیلی جنس ایجنسی کے افسران کے خلاف بغیر کسی ثبوت کے الزامات لگانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ میں عمران خان کا زوال دیکھ رہا ہوں،اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش نے ان کا حقیقی چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں سابق صدر نے کہا کہ عمران خان اداروں کو بدنام کرنے کی ہرحدعبورکرچکا ہے جسے مزید برداشت نہیں کیا جائے گا، اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش نے سابق وزیراعظم کا حقیقی چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیرملکی ایجنٹ کی گزشتہ روز تقریر سننے کے بعد کوئی محب وطن اسکی پیروی کرنے کا اب سوچ بھی نہیں سکتا، عمران خان میرے آباؤ اجداد، میرے بچوں اور ملک کو تباہ کرنے کے درپہ ہے جس کی ہم اجازت نہیں دیں گے۔

آصف زرداری نے کہا کہ یہ وہ ملک ہے جہاں ہم سب نے دفن ہونا ہے، ہم عمران خان کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہماری اقدار اور ہمارے ملک کے ساتھ کھلواڑ کرے، پاک فوج کے بہادر اور مایہ ناز افسران پر الزامات دراصل اس ادارے پر حملہ ہے کہ جس کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ عمران خان جھوٹ اور دھوکے سے اپنے معصوم کارکنان کو بے وقوف بنارہا ہے، میں اس شخص کا زوال دیکھ رہا ہوں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/y9BruZe

No comments:

Post a Comment

Main Post

US sanctions Chinese firms behind Russian drones, as Zelensky calls for 'pressure'

The US Treasury announces the move after the Ukrainian president called out China's involvement in Russian arms. from BBC News https:/...