ڈالرلاؤ، ٹیکس بچاؤ : نئے بجٹ میں اوورسیز کیلئے پرکشش سکیم لانے کی تجویز

حکومت کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو پرکشش سہولیات اورملک کو ڈالروں کی فراہمی یقینی بنانے کی اسکیم متعارف کروانے کی تجویزسامنے آئی ہے، جس سے ترسیلات زراور زرمبادلہ میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔

حکام کے مطابق آئی ایم ایف کسی بھی قسم کی ایمنسٹی اسکیم کی پہلے ہی مخالفت کر چکا ہے۔ اس لئے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ایمنسٹی سکیم کے بجائے رعائتی اسکیم شروع کرنے کا پلان ہے، جس سےسریا، اسٹیل، الیکٹرانکس، فرنیچر، ٹائلزوغیرہ سمیت 70 ذیلی صنعتوں کا پہیہ چلے گا ۔

ایف بی آر حکام کے مطابق موجودہ مالی سال کے ابتدائی دس ماہ میں 13 فیصد کمی کے ساتھ جو ترسیلات زر22 ارب 74 کروڑ ڈالر رہ گئیں ۔

مجوزہ سکیم کے مطابق پراپرٹی کی خریدری پر ادائیگی ڈالرز میں بیکنگ چینلز کے ذریعے کرنے والے اوورسیز پاکستانیوںکو ٹیکس مراعات ملیں گی ، اسٹیل اور ٹائلز سمیت بعض تعمیراتی سامان پرریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کی تجویز بھی دی گئی ہے،تعمیراتی سامان پر ڈیوٹی ٹیکس میں 15 فیصد کمی کی تجویز بھی سامنے آگئی۔

مجوزہ اسکیم کے اجراء سے ترسیلات زراورزرمبادلہ میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے ، اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تعمیراتی شعبے سے متعلقہ بجٹ سفارشات مانگ لی ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/5EIqTKQ

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...