پاکستانی معاشی مشکلات سے آگاہ، مدد ترجیح ہے، چینی وزیر خارجہ

چینی وزیر خارجہ چن گانگ نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں، پاکستان کی مدد ہماری ترجیح ہے۔

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چینی وزیر خارجہ چِن گانگ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیرمملکت خارجہ حنا ربانی کھر، چینی نائب وزیرخارجہ اوردیگرحکام نے شرکت کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اورچین کا چیلنجز سے نمٹنے اور علاقائی امن و خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دونوں ممالک نے تجارت، معیشت، ثقافت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، افہام و تفہیم اور خیر سگالی پر مبنی ہیں۔ دونوں ممالک بنیادی امور پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان سی پیک اور گوادر بندرگاہ کی تکمیل کیلئے پرعزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک علاقائی اوردو طرفہ تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، بدلتےعالمی حالات کے پیش ِنظر دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنا ہوگا۔

اس موقع پر چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی سدا بہار ہے اورچٹان کی طرح مضبوط ہے، پاکستانی معاشی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں ، پاکستان کی مدد چین کی ترجیح ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Uv7K8rT

No comments:

Post a Comment

Main Post

Tearful lifeguard recounts off-duty rescue of teen lost at sea

Noland Keaulana says he "wouldn't have been able to sleep" if he hadn’t searched for his friend's son, missing in a kayak ...