تخریب کار گروہ اپنے انجام کو پہنچا، مریم نواز کی عمران خان پر تنقید

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور مرکزی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پی ٹی آئی اور عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں پرتشدد سوچ رکھنے والے کسی گروہ کی کوئی جگہ نہیں۔ اس لیے یہ تخریب کار گروہ اپنے انجام کو پہنچا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ جو جرم 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کیا، کوئی بھی، یہاں تک کے اس کی اپنی جماعت بھی اس گھناؤنے جرم اسکا ساتھ دینے کو تیار نہیں۔

لیگی سینئر نائب صدر نے لکھا کہ پاکستان کے لیے تھوڑا سا بھی درد رکھنے والا سیاست میں تشدد کا حامی نہیں ہوسکتا۔ یہاں پر تو عمران نے ملک ہی جلا ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ذی شعور پاکستانی فوجی تنصیبات، سرکاری، ریاستی اور سکیورٹی عمارتوں پر حملہ کرنے، ان میں توڑ پھوڑ کرنے اور انکو جلانے کی حمایت نہیں کرسکتا۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ یہ کام یا کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کیا ہے یا پاکستان تحریک انصاف نے۔ یاد رکھیں, سیاست اور سیاسی تقسیم بعد میں، پاکستان پہلے ہے۔

لیگی مرکزی چیف آرگنائزر نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں ایسی پرتشدد سوچ رکھنے والے کسی گروہ کی کوئی جگہ نہیں۔ اس لیے یہ تخریب کار گروہ اپنے انجام کو پہنچا، پاکستان اب سکھ کا سانس لے گا اور آگے بڑھے گا انشاءاللّہ!



from Samaa - Latest News https://ift.tt/KNkMTOw

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...