پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد فواد چودھری کا ایک اور اہم بیان آ گیا

پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کے بعد سابق رکن قومی اسمبلی فواد چودھری کا ایک اور اہم بیان آ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی علی حیدر زیدی کے بیٹے سچا علی زیدی نے لکھا کہ ہمیں اپنے والد کا گھر پر ہونا بہت یاد ٓآتا ہے، وہ ہمارے مشکل وقت میں ہماری رہنمائی کرتے ہیں اور ہم اس مشکل وقت میں ان کی مدد کرنے سے قاصر ہیں۔

علی زیدی کے بیٹے نے لکھا کہ میرے والد نے ایمانداری کے ساتھ پاکستان کی خدمت کے سوا کچھ نہیں کیا۔ ہمارے والد کو بحفاظت گھر واپس لاؤ۔ ہم والد سے پیار کرتے ہیں، بابا امید ہے آپ جلد گھر واپس آئیں گے۔

اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سابق سینئر رہنما فواد چودھری نے لکھا کہ سچا انشائ اللہ آپ کے والد جلد واپس آ جائیں گے، انشاء اللہ۔

خیال رہے کہ چند روز قبل سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دی تھی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/wNpSJ1k

No comments:

Post a Comment

Main Post

200 Palestinian prisoners released to jubilant scenes in West Bank

The prisoners were released in exchange for four female hostages held by Hamas in Gaza. from BBC News https://ift.tt/oGWwnSP