پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائرزمریم نوازکے بعدآسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنگزنے تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔مریم نواز سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
خصوصی ملاقات میں پاک آسٹریلیا تعلقات، دوطرفہ معاملات اورباہمی دلچسپی کے امورپر تفصیلی تبادلہ خیال اور جمہوریت کے فروغ واستحکام اورآئین وقانون کی حکمرانی کے حوالے سے تحریک انصاف کے فلسفہ ومنشورپرمفصل گفتگو کی گئی۔
اس کے علاوہ ملاقات میں انسانی حقوق کے عالمی چارٹر ،پاکستان میں بنیادی حقوق خصوصاً خواتین اور سیاسی کارکنان کے حقوق کی کیفیت ،پاکستان میں جمہوریت کے معیار، معاشی چیلنجز ، تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری جیسے امور پربھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/d5folGm
No comments:
Post a Comment