سرگودھا: ایک ماہ کے بچے کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا

سرگودھا میں خون کا رنگ سفید ہوگیا،باپ ہی ایک ماہ کے بیٹے کا اغواکار نکلا،ایک ماہ قبل اغوا ہونےوالے بچے کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا۔

سرگودھا میں ایک ماہ کے بچے کے اغوا کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا، باپ نے خود اپنا ایک ماہ کا بیٹا فروخت کیا،اور بعد میں اغوا کی ایف آئی آر درج کرادی۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے گاؤں 79 شمالی کا رہائشی عدنان اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک ماہ کےبیٹے کوچیک کرانے ہلال احمر اسپتال آیا،اس دوران اس کا بچہ غائب ہو گیا۔جس پرعدنان نے نامعلوم برقع پوش خاتون کیخلاف بیٹے کے اغواء کا مقدمہ بھی درج کرادیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد جائے وقوعہ کا جائزہ لیا تو پولیس کو شک ہو گیا،پولیس حکام کے مطابق ہم نے سی ڈی آر لیا، ٹینیکل انالسس کیا تو پتہ چلا کہ مدعی مقدمہ نے ہی پیسوں کے لالچ میں دو خواتین کی مدد سے بچے کو فروخت کر دیا ہے۔

پولیس حکام نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملزم کا سراغ لگا یا، بچہ خریدنے والے جوڑے اور ملزم باپ کو گرفتار کر لیا۔اور بچہ اس کی اصلی ماں کے حوالے کرتے ہوئے مزید کارروائی کا آغاز کردیا۔

بچے کی ماںکا کہنا تھا شوہرنے اپنی عیاشی کے لیے بچہ فروخت کیا،میرا بچہ اغوا ہوا تھا، اس کے بعد یہ فرار ہو گیا، میں ایس ایچ او کے پاس آئی تو انہوں نے میری بہت مدد کی، تو اس نے اپنی عیاشی کے لیے میرا بچہ فروخت کیا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/L9nGvrF

No comments:

Post a Comment

Main Post

Gazans describe fresh horror in north as Israel renews offensive

Israel has told 400,000 people to evacuate the area, but many are too exhausted and fearful to leave. from BBC News https://ift.tt/dyJEBLr