پی اے سی کا رجسٹرار سپریم کورٹ کو پیش ہونےکا آخری موقع

پبلک اکائونٹس کمیٹی نے آئندہ منگل کو رجسٹرار سپریم کورٹ کوپیش ہونے کا ایک اور موقع دیتے ہوئے کہا ہےکہ اگر وہ نہ آئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری اور سمن دونوں جاری ہوں گے۔

پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس منگل کو پی اے سی کے چیئرمین نورعالم خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔جس میں اکائونٹنٹ جنرل آف پاکستان کی جانب سے سپریم کورٹ کے 11-2010 سے 21-2020 کے لازمی اخراجات کی تفصیلات پی اے سی کے ایجنڈے پرلائی گئیں ۔

چیئرمین پی اے سی نورعالم خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے پرنسپل اکائونٹنگ افسر نہیں آئے ۔شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ ان کی عدم موجودگی میں ان کی گرانٹس کا جواب کون دے گا۔ نورعالم خان نے کہا کہ ہم آئین سے ماورا کوئی کام نہیں کریں گے ۔

پی اے سی کو بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت کی گراس ماہانہ تنخواہ 896550, وزیر اعظم کی گراس تنخواہ 201574, وفاقی وزیر 338125,رکن اسمبلی 188000 ، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سپریم کورٹ کی گراس ماہانہ تنخواہ 1527399, سپریم کورٹ کے جج کی گراس سیلری1470711, اور گریڈ 22 کے وفاقی سرکاری افسر کی ماہانہ گراس سیلری 591475 روپے ہے ۔

اٹارنی جنرل منصور اعوان نے آرٹیکل 31 اے اور سی کا حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ سپریم کورٹ کے اخراجات لازمی اخراجات کی مد میں آتے ہیں ان پر پارلیمنٹ کی ووٹنگ نہیں ہوتی ۔

چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہا کہ آڈیٹر جنرل آفس نے سپریم کورٹ کا 2015 سے 2021 تک کا آڈٹ کیا ہے ۔شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ تنخواہوں کے علاوہ ان کو حاصل مراعات کی تفصیلات بھی طلب کی جائیں ۔ نورعالم خان نے کہا کہ سب سے کم تنخواہ پارلیمینٹیرین کی ہے ۔

کمیٹی کے رکن برجیس طاہر نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 171 اور 172 کے تحت ہر وہ ادارہ جو سرکار سے پیسہ لیتا ہے آڈٹ کا پابند اور پی اے سی کو جوابدہ ہے ۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ لازمی اخراجات کا آڈٹ ہو سکتا ہے ۔ پی اے سی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لے سکتی ہے ۔

اجلاس میںپی اے سی کے بعض ارکان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو ایک موقع اور دیں ۔پی اے سی نے آئندہ منگل کو رجسٹرارسپریم کورٹ کو پی اے سی میں پیش ہونے کا ایک اور موقع دیتے ہوئے کہا کہ اگروہ نہ آئے توان کے وارنٹ گرفتاری اور سمن دونوں جاری ہوں گے ۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/EqjWfgm

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...