وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نےایک گفتگوپکڑی ہے،جس میں زیادتی یا کسی پی ٹی آئی رہنما کے گھرپر فائرنگ کے واقعہ کی پلانگ کی جارہی ہے، تاکہ پاکستان کو ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بدنام کیا جاسکے۔
فیصل آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ راناثنا اللہ نے کہا کہ پکڑی گئی گفتگومیں شامل کردارکودیکھاگیا،اس گفتگومیں دوطرح کی پلاننگ کی جارہی تھی،کسی بھی گھرپرریڈ کرنےکاطریقہ کاربتایاجارہاتھا،وہ کسی پی ٹی آئی ورکرکاگھرہواوروہاں فائرنگ کاواقعہ پیش آئے، دوسرا یہ کہ زیادتی کا جعلی ڈرامہ رچانے کی پلاننگ کی گئی، اور پھرواقعہ انٹرنیشنل میڈیامیں اچھال کرکہاجائےکہ یہاں زیادتیاں ہورہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آڈیو میں اس منصوبے پرآج رات ہی عملدرآمد کرانےکا منصوبہ بنایا گیا تھا، جس پرحکومت کی جانب سے یہ ضروری سمجھا گیا کہ اس شیطانی ڈیزائن سے قوم کو آگاہ کیاجائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تاثردینےکامنصوبہ تھاکہ پاکستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں،اب ان کا ڈرامہ نہیں چل سکتا،زلمےخلیل زادجیسےلابسٹ کی مدد بھی حاصل کی گئی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گمراہ ٹولہ اوراس کاسرغنہ اپنےانجام کوپہنچ چکاہے،لوگوں کوگمراہ ،گھروں کو جلانےوالوں کوقرارواقعی سزاملےگی، کسی سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی ۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/1Uaq0yF
No comments:
Post a Comment