بے پناہ فوائد کے حامل لذت سے بھرپور کھٹے میٹھے فالسے کو سبھی ہی شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں،دیکھنے میں چھوٹا سا، ذائقے میں کٹھا میٹھا اور فرحت و تازگی میں اپنی مثال آپ ہے،گرمیوں کی یہ سوغات موسم کی سختی سے مقابلہ کرنے میں مدد دیتی ہے۔
فالسہ وٹامن سی،کیلشیم، فاسفورس اورفائبرسے بھرپور ہوتا ہے، پھل کے چھلکے میں اینٹی آکسیڈنٹس کا خزانہ پایا جاتا ہے،جو کہ گردوں میں پتھری سے محفوظ رکھتا ہے اس کے علاوہ ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔
ڈاکٹرعدیل صدیقی نے سماء سے گفتگو میں کہا کہ ہرموسمی پھل کو اسکے موسم ضروراستعمال کرنا چاہیے، وہ اس موسم میں آپکو رہنے کیلئے آپکو قوت مدافعت دیتے ہیں تو فالسہ جو ہے اس میں وٹامن سی ہے اس میں آئرن ہے گرمیوں میں اسکی بہت ضرورت ہوتی ہے۔
ملتان میں فالسے کے باغات میں بہار آئی گئی ،جہاں پودے فالسوں سے لدے ہوئے ہیں،موتیوں کی طرح سرسبز پودوں پرلگے،مزیدار فالسے پک کر تیار ہونے کو ہیں۔باغبان بھی اچھی پیداوارسے خوش ہیں۔
باغبان محمد شکیل کے مطابق فالسے کی جو فصل ہے وہ پانچ ایکڑ ہے ہماری، ماشاءاللہ بہت اچھی فصل ہے اور ہم نے بہت محنت کی ہے اور پھل بھی بہت اچھا لگا ہوا ہے، اللہ پاک سے امید ہے ریٹ اچھا ہوگا ،اورروزی ہمیں ملے گی۔
اس وقت صحت بخش فالسہ مارکیٹ میں تین سو روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے ۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/DdKwHx4
No comments:
Post a Comment