پنجاب حکومت نے 9مئی کے واقعات کی تحقیقات کےلیے 10جے آئی ٹی تشکیل دے دیں۔
9 مئی کو ہونے والے جلاو گھیراؤ کے واقعات پر مختلف تھانوں میں درج مقدمات پر جے آئی ٹیز تشکیل دے دی گئیں۔
پنجاب حکومت کی جانب سے تھانہ سرور روڈ کے علاوہ تھانہ گلبرگ ،ماڈل ٹاؤن ، شادمان میں درج مقدمات پر جے آئی ٹی تشکیل دی گئیں، ،نصیرآباد ،ریس کورس میں درج مقدمات پر ڈی آئی جی کامران عادل کی سربراہی میں پانچ رکنی جے آئی ٹی بنائی گئی ہے۔
ایس ایس پی صہیب اشرف، رضا زاہد تیمور خان اور محمد سرور کو جے آئی ٹی کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ نے آئی جی پولیس کی سفارشات پر نوٹیفکیشن جاری کرتےہی فوری تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/rq8Vfc4
No comments:
Post a Comment