بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے امن دشمنوں کے خلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 11 اور 12 مئی کی رات کو دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا۔
بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے حملے کو کامیابی سے پسپا کرنے کے بعد فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب کیا، اس دوران سکیورٹی فورسز نے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے بلور کے قریبی پہاڑوں پر دہشت گردوں کو روک لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے راستے کو کاٹنے کے لیے آپریشن شروع کیا اس دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
بیان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا، جن کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن ملحقہ علاقوں میں فرار ہونے والے چند دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لیے جاری ہے۔
بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/c5flWhq
No comments:
Post a Comment