الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 3نشستوں پرضمنی انتخابات 28مئی کوکرانےکافیصلہ کرلیا۔
چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا،جس میںالیکشن کمیشن کےاجلاس میں3 نکاتی ایجنڈے پرغورکیاگیا،اوراسکروٹنی کمیٹی کوجماعتوں کی ممنوعہ فنڈنگ کی رپورٹ15روزمیں جمع کرانےکی ہدایت کی گئی۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق قومی اسمبلی کی 3نشستوں پرضمنی انتخابات 28مئی کوکرانےکافیصلہ کیا گیا ہے،ان حلقوں میں این اے 108 فیصل آباد ، این اے 118 ننکانہ صاحب اوراین اے 239 کورنگی شامل ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میںسندھ ضمنی بلدیاتی انتخابات کےحوالے سے جماعت اسلامی کے خطوط اورشکایات پرغور کیا گیا،اوریونین کونسل 119حیدرآباد میں بےضابطگیوں کےکیس کی سماعت 15مئی کومقررکردی گئی۔
جاری اعلامیہ کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر، آراو، ڈی آراو، ڈی پی اوسے 3 دن میں رپورٹ طلب کرتے ہوئےامیدواران، آراو ،ڈی آراو، متعلقہ عملہ اورمتعلقہ ڈی پی اورکوپیش ہونےکے نوٹسزجاری کردیئے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/BgtXjAh
No comments:
Post a Comment