قومی جونیئر فٹبال ٹیم کے سابق کپتان منیرآفتاب انتقال کرگئے

کراچی کے مشہورعلاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے قومی جونیئر فٹبال ٹیم کے سابق کپتان منیرآفتاب 26 سال کی عمر میں انتقال کر گئے،انہیں میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

منیر آفتاب گردوں کے امراض میں مبتلا تھے اور طویل عرصے سے زیر علاج تھے، بے روزگاری اور معاشی تنگ دستی کے سبب آفتاب منیر نے آخری وقت انتہائی کسمپرسی میں گزارا، وہ نیشنل بینک سے فارغ کیے جانے والے کھلاڑیوں میں شامل تھے۔

قومی جونیئر فٹبال ٹیم کے سابق کپتان دفاعی کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلا کرتے تھے، انہوں نے مختلف انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی قیادت کی جبکہ وہ انڈر14، انڈر16 اور انڈر19 فٹبال ٹیموں کے کپتان بھی رہ چکے تھے۔

منیرآفتاب نے بے روزگاری اور معاشی تنگ دستی کے سبب آخری وقت انتہائی کسمپرسی میں گزارا، انہوں نے سوگواران میں بیوہ اور تین معصوم بچے چھوڑے ہیں،ان کی سب سے چھوٹی بیٹی کی عمر چھ ماہ ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/cPj7CFm

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...