عمرہ ادائیگی، مریم نواز کل روانہ ہوں گی

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پیر کو روانہ ہوں گی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کل دوپہر 2 بجےسعودی عرب روانہ ہوں گی، وہ آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گی۔

قائد ن لیگ نوازشریف بھی آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گے، وہ 11 اپریل کولندن سے سعودی عرب کےلیے روانہ ہوں گے۔

دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے ایک ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قوت گویائی سے محروم بچے مریم نواز سے ملاقات کے خواہشمند ہیں۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں مریم نواز نے لکھا کہ برائے مہربانی جب میں عمرہ سے واپس آؤں تو خاص نوجوانوں کو مجھ سے ملنے کے لیے لائیں۔

انہوں نے لکھا کہ ان سے ملنے میرے لیے اعزاز اور خوشی کی بات ہو گی۔

آخر میں ن لیگ کی نائب صدر نے انشاء اللہ بھی لکھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/WvbVUNO

No comments:

Post a Comment

Main Post

Rapid rollback of Kurdish-led forces reshapes Sharaa's Syria

The retreat of the Syrian Democratic Forces (SDF) in the north-east marks the biggest change of control in Syria since the fall of Bashar al...