پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مخالفین کو خوف ہے میں دوبارہ اقتدار میں آ گیا تو احتساب کروں گا اس لیے مجھے قتل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سلسلہ وار ٹویٹس میں سابق وزیراعظم نے لکھا کہ وزیر داخلہ کہہ رہے ہیں میری جان کو غیر ملکی ایجنسیوں سے خطرہ ہے۔ میں پورے ملک پر واضح کر دوں میری جان کو صرف ان تین لوگوں سے خطرہ ہے جن کا نام میں نے وزیر آباد کے قاتلانہ حملے کے بعد لیا تھا۔
پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ مزید تین لوگوں کی نشاندہی میں نے ویڈیو میں کی ہوئی ہے، یہ لوگ مجھے 18 مارچ کو اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس میں مارنا چاہتے تھے۔ اگر اب بھی مجھے مارنے کی کوشش کی گئی تو یہی لوگ ذمہ دار ہوں گے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جیسے وزیرآباد حملے کا الزام ایک مذہبی انتہا پسند پر ڈالنے کی کوشش کی تھی، اب یہ غیر ملکی ایجنسیوں پر معاملہ ڈالنے کی نئی چال چل رہے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میں قوم پر واضح کر دینا چاہتا ہوں مجھ پر کسی بھی قسم کے حملے کی کوشش ہوئی تو یہی لوگ ذمہ دار ہوں گے جن کی میں نے شناخت کر چکا ہوں۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ یہ لوگ گھبرائے ہوئے ہیں میں دوبارہ اقتدار میں آ کر ان کا احتساب کروں گا، اس لیے ان کی کوششیں مجھے قتل کر رہی ہیں۔
اردوان کی طبیعت ناساز، عمران خان جلد صحتیابی کیلئے دعاگو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی طبیعت ناسازی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ ابھی ابھی معلوم ہوا ہے ترک صدر رجب طیب اردوان کی طبیعت ناساز ہے۔ ہم سب ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
سابق وزیراعظم نے لکھا کہ ترک صدر مسلم مقاصد کی حمایت اور اسلامو فوبیا کے خلاف سب سے نمایاں آوازوں میں سے ایک رہے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/WHmaVLd
No comments:
Post a Comment