اسلام آباد پولیس نے کیوی ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی ہے جس سے متعلق پی سی بی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی کیوی ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کر لی ہے، کرکٹ ٹیم کو سکیورٹی کیلئے درکار وسائل فراہم نہیں کئے گئے۔
ذرائع اسلام پولیس کے مطابق وسائل واخراجات فراہم کرنا پاکستان کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے، وفاقی پولیس کے پاس جیمرز بھی نہیں ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس مردم شماری، مفت آٹا فراہمی اورماہ رمضان کے دیگر انتظامات میں مصروف ہے، سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس میں پی سی بی کو آگاہ کیا جا چکا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/fUAZGu0
No comments:
Post a Comment