پی ٹی آئی نےاسمبلی جانےکافیصلہ کیا تومیں نہیں جاؤں گا،شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نےاسمبلی واپس جانےکافیصلہ کیابھی تومیں نہیں جاؤں گا،الیکشن کا انتظار کروں گا ۔ الیکشن چاہے جب بھی ہوں،اس بارعمران خان حکومت بنائیں گے۔

سماء کے پروگرام “ دوٹوک کرن نازکےساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ مذاکرات ”مذاق کی رات“ ہے،پاکستان کی عدلیہ کی اسمبلی میں تضحیک کی جارہی ہے،شہبازشریف کہتےہیں3ججزکونہیں مانتا،کس سےمذاکرات کررہےہیں، انہیں ایک ہزاربارگھربھیج دیں تم آدھی بارنہیں جاسکتے۔

ان کا کہنا تھاکہ شہبازشریف غلام ابن غلام ہیں،نوازشریف پھربھی اسٹینڈ لیتےہیں، انہوں نےآئین وقانون کی طرف نہیں آنا،ان کےووٹ تندورمیں چلےگئے،جنہوں نے180ووٹ دلائے،ہمیں بھی وہی ووٹ دلاتےتھے،انہوں نےایسی مالش کی کہ عمران آؤٹ ہوگیایہ ان ہوگئے،اس بارعمران خان حکومت بنائیں گے۔

شیخ رشیدنے الزام عائد کیا کہ پرویزالہٰی کےگھرپرمحسن نقوی نےحملہ کروایاہے،مونس الہٰی نےبتایاکہ محسن نقوی نےہمارےگھرمیں دیوارکھڑی کروائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ نےعمران خان کوگولی دی ہوئی تھی،انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتمادآنےسے2،3دن پہلےمجھےکہاتھاالیکشن واحدحل ہیں،جنرل باجوہ نےکہاتھاآصف زرداری،فضل الرحمان الیکشن کیلئےنہیں مان رہے۔

ایم کیوایم نےپی ٹی آئی حکومت سےعلیٰحدہ ہونےسےپہلےمجھےبتادیاتھا،پی ٹی آئی کاوفدایم کیوایم سےملاقات کیلئےوقت ضائع کرنےجارہاتھا،اس لیے میں نے کافی دن پہلے ہی منسٹر ہاؤس خالی کردیاتھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/XHCqdBE

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...