آخری ٹی20 میں شاندار اننگز کھیلنے کے بعد نیوزی لینڈ کے بیسٹمین مارک چیپمین نے بین الااقوامی ٹی 20 کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
چیپ مین پانچ یا اس سے کم میچوں کی دو طرفہ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیسٹمین بن گئے۔ کیوی کرکٹر نے پاکستان کے خلاف پانچ میچوں میں 290 رنز بنائے۔
اس سے قبل سربیا کے لیزلی ڈنبر نے بلغاریہ کے خلاف چار میچز میں 284 رنز بنائے تھے جبکہ جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 میچز میں 255 رنز اسکور کیے تھے۔
یاد رہے کہ مارک چیپمین پاکستان کے خلاف پانچ میچز میں سے چار میں ناٹ آوٹ رہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/X8CNsa1
No comments:
Post a Comment