نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پانچویں ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے کیویز کو 194 رنز کا ہدف دیدیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں کیوی کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستانی بیٹنگ
پاکستان کی طرف سے اننگ کا آغاز بابر اعظم اور محمد رضوان نے کیا، دونوں نے ابتداء میں ہی جارحانہ انداز اپنایا اور وکٹ کے چاروں اطراف شارٹس کھیلے۔
6 ویں اوورز میں ٹکنر کی گیند پر کپتان بابر اعظم 18 گیندوں پر 19 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے، اس سے اگلی گیند پر فاسٹ باؤلر نے محمد حارث کو آؤٹ کر دیا۔
قومی ٹیم کو تیسرا نقصان اس وقت برداشت کرنا پڑا جب صائم ایوب بھی صفر پر ایش سودھی کا نشانہ بن گئے۔
افتخار احمداور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے جارحانہ انداز اپنایا، دونوں کے درمیان 46 گیندوں پر 71 رنزکی شراکت داری بنی۔ جس کا اختتام ٹکنر نے کیا۔
اس کے بعد عماد وسیم نے وکٹ کیپر بیٹر کے ساتھ مل کر سکور کو مزید آگے بڑھایا، آل راؤنڈر اور محمد رضوان کے درمیان 33 گیندوں پر68 سکور کی پارٹنر شپ بنی۔ عماد وسیم 14 گیندوں پر 31 رنز بنا کررن آؤٹ ہوئے،
قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف 193 رنز بنائے، محمد رضوان بدقسمت رہے اور اپنے کیرئر کی دوسری سنچری نہ بنا سکے ، اور 98 سکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، فہیم اشرف نے ایک رن بنائے۔ٹکنر نے تین اور سودھی ایک شکار کیا۔
پاکستانی سکواڈ
محمد رضوان، بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث، صائم ایوب، افتخار احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، احسان اللہ
نیوزی لینڈ سکواڈ
ٹام لیتھم، چیڈ بوئس، ول ینگ، ڈیرل مچل، مارک چیمپن، جیمی نیشم، ریچن رینڈورا، ایڈم ملنے، بلیئر ٹکنر، ایش سودھی، ہینر شپلے
from Samaa - Latest News https://ift.tt/y2xrRtp
No comments:
Post a Comment